میں ریاست اور حکومت کے نقطہء نظر سے لوگوں اور معاشرے کو دیکھتا ہوں تو میں ریاست پسند ہوں۔ اگر میں لوگوں اور معاشرے کے نقطہء نظر سے ریاست اور حکومت کو دیکھتا ہوں تو میں ریاست پسند ہرگز نہیں، بلکہ شہر پسند ہوں۔ اور تاریخی حقیقت بھی یہی ہے کہ لوگوں نے مل کر ریاست قائم کی اپنے تحفظ کے لیے۔ پھر حکومت بنائی تاکہ وہ ریاست کو چلائے۔ نہ کہ ریاست اور حکومت نے لوگوں کو جنم دیا۔ یہی وہ بنیادی اندازِ فکر ہے، جس سے ہماری سیاسیات اور معاشیات کا تعین ہوتا ہے۔