Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

طاقت کا اصول اور خانہ جنگی

نوٹ: یہ تحریر میری ایک فیس بک پوسٹ ہے، جو 28 جنوری 2021 کو فیس بک پر پوسٹ کی گئی تھی۔
پاکستان میں بہت شروع سے طاقت کے اصول کو رواج دے دیا گیا تھا۔ نہ صرف طاقت ور نے طاقت کے اصول کو ہر چیز میں داخل کیا، بلکہ عدلیہ بھی اس اصول پر قبولیت کی مہر ثبت کر دی تھی۔
تو تب سے یہ اصول ہر شعبے میں مروج ہے۔ آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بھی اسی اصول کے مطابق ہو رہا ہے۔
ہر کوئی، ہر طبقہ اسی اصول پر عمل کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ طاقت کے اصول پر عمل کر کے اپنی بات منوائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اگر ہر شعبے میں یہی اصول کارفرما ہو گا، تو اس کا نتیجہ سول وار یعنی خانہ جنگی کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہاں وہاں تو اس طرح کی خانہ جنگی ہوتی بھی رہتی ہے۔ مگر اب یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے حالات تیزی سے ایک بڑی خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں۔ مگر دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس خانہ جنگی کو ٹالنے کے لیے سیاسی جماعتیں کیا کرتی ہیں۔
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments