Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

کچھ لوگ چاہتے ہیں میں ان کی زبان بولوں

کچھ لوگ چاہتے ہیں میں ان کی زبان بولوں۔ کیوں بھئی میں آپ کی زبان کیوں بولوں۔ کیا میرے پاس اپنی زبان نہیں۔

کچھ لوگ چاہتے ہیں میں ان کے خیالات، ان کے نظریات پر صاد کروں۔ کیوں بھئی میں آپ کے خیالات اور نظریات پر صاد کیوں کروں۔ کیا میں خود اپنے خیالات و نظریات کا حامل نہیں۔

میرا ایک کلی نقطہٴ نظر ہے، جو وقت کے ساتھ ذہنی کاوش اور فکری تگ و دو کی بدولت وضع ہوا ہے۔

اور جن چیزوں کو میں نے چنا اس سبب سے کہ وہ ہمارے ملک پاکستان کے لوگوں کے لیے مسائل کی حیثیت سے اہم ہیں، میں نے ان پر تحقیق و تدقیق کی اور ان کے حل تلاش کرنے پر توجہ دی، میں اپنے انھی خیالات اور نظریات کا اظہار کروں گا۔

ہاں، آپ اپنے کسی خیال یا نظریے پر میری رائے چاہتے ہیں، تو میں اس کا اظہار بے لاگ انداز میں کروں گا۔ آپ کو اچھا لگے یا بُرا۔

شکریہ

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments