انکشافات کا لمحہ ـ دیکھیں کیا ظہور میں آتا ہے!
پہلے درج ذیل خبر دیکھیے۔ یہ 28 اگست کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ہے۔ میں نے اس کی مزید تفصیلات تلاش کرنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہا۔ خبر ملاحظہ کیجیے: یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ جب قائدِ اعظم محمد علی جناح اور دوسرے مسلم لیگ رہنماؤں کی تقسیم سے پہلے کی تقاریر سامنے آتی ہیں تو پاکستانی ریاست کی نوعیت کے تعین میں کس بازو کو تقویت ملتی ہے، بائیں بازو کو یا دائیں بازو کو۔ جو بھی ہو، ایک طرف مورخین، عالموں اور صحافیوں کو ایک بڑا ذخیرہ ہاتھ آنےوالا ہے۔ اور دوسری طرف سیاسی تجزیہ نگاروں اور