Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

توسیع کی سیاست

سیاسی طاقت کے ریاستی ایوانوں میں کیا سازشیں ہوتی ہیں۔ ہم بےچارے عام شہریوں کو کیا پتا۔ اخبار، ریڈیو اور ٹی وی چینل جو خبر دیتے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کیا ہو رہا ہے، کیا ہونے جا رہا ہے۔

ایک بات صاف ہے کہ ریاست، حکومت جس بات کا انکار کرتی ہیں، وہ ہو کر رہتی ہے۔ جس نے سی او اے ایس کو توسیع دی، اور جس نے توسیع لی، ان سمیت متعدد لوگوں نے انکار کیا تھا کہ توسیع نہیں دی جائے گی، توسیع نہیں لی جائے گی۔ مگر توسیع دے دی گئی ہے، توسیع لے لی گئی ہے۔

یہی سبب ہے کہ ریاست اور حکومت کی کسی بات پر اعتبار کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

ساری سیاست ایک طرف اور یہ حقیقت ایک طرف کہ ریاست، حکومت اور عام شہریوں کے درمیان ایک بڑا خلا حائل ہو چکا ہے۔

یعنی ریاست اور حکومت، شہریوں سے لاتعلق، بےپروا، اپنے شیش محل میں ’’بابر باعیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست‘‘ کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔

اب کل کلاں اگر کوئی اصول پسند، آئین پسند، اور قانون پسند حکومت، شہریوں پر اپنا اعتبار قائم کرنے کی کوشش کرے گی تو بلاشبہ اسے بہت مشکل پیش آئے گی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments