اپریل 1986 میں بے نظیر بھٹو کئی برس کی خودجلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آئیں۔ لاہور میں ان کا شاندار استقبال ہوا۔
وہ ٹرک پر سوار تھیں اور ایئر پورٹ سے ناصر باغ تک لوگوں کا جم غفیر ان کے ہمراہ تھا۔
کچھ وقت کے بعد جب یہ ہلچل تھمی، تو کسی صحافی نے پیر پگاڑہ سے بے نظیر بھٹو کی سیاست کے بارے میں پوچھا۔
پیر پگاڑہ نے جواب دیا:
ابھی وہ ٹرک پر سوار ہیں، جب ٹرک سے نیچے اتریں گی، پھر ان سے بات ہو گی۔
اب اگر کوئی فوجی ٹرک پر سوار ہو جائے تو پھر سیاست بے چاری کا کیا بنے گا؟