Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

معلومات پر مبنی تجزیے کرنے والے اندھیرے میں‌ ٹامک ٹوئیاں‌ مار رہے ہیں

کسی کو کچھ پتا نہیں کون کیا کرنے جا رہا ہے۔

کون کیا کرے گا۔

کون کیا کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے۔

یعنی تجزیہ کاروں کے پاس کوئی معلومات نہیں۔ انھیں معلومات نہیں مل رہیں۔ کہیں سے بھی نہیں۔

غالباً ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مہیا کی گئی معلومات کو بنیاد بنا کر تجزیہ کرنے والوں کو اپنی عقل و فہم کی مدد سے تجزیہ کرنا پڑ رہا ہے۔

اور یہی سبب ہے کہ یہ سب اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ ان کے تجزیے بے کار ہو کر رہ گئے ہیں۔

آیا اس کا مطلب یہ ہے کہ قائمیہ اور سیاسی جماعتیں دونوں پریشان خیالی کا شکار ہیں اور انتظار کرو اور دیکھو کے بجائے کچھ کرنے کے قابل نہیں؟

کہنے سے مراد یہ ہے کہ سیاسی تجزیہ کرنے والوں کے پاس تجزیہ کرنے کے لیے کوئی اصول تو ہیں نہیں، اور ان کے تمام تجزیے معلومات یا اندرونی معلومات پر مبنی

ہوتے ہیں، اور جیسا کہ اب انھیں کچھ خبر نہیں مل رہی کہ کون کیا کرنے جا رہا ہے، ان کے تجزیے بے جان ہو گئے ہیں۔ اور وہ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments