Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

Dr Khalil's Intellectual Space

Pak Political Economy +

پاکستانی ریاست کی حقیقت ۔ ایک شہری کی زبانی

گذشتہ کچھ برسوں سے میں صحافی طلعت حسین کے یوٹیوب ولاگ باقاعدگی سے دیکھ سُن رہا ہوں۔

انھوں نے اپنے ولاگ میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے۔ ابھی 4 جون (2022) کو ان کے ایک ولاگ، ’’دا پبلک ہیز اے پرابلم؟ ۔۔۔‘‘ میں شہری محمد شفیق نے ایک سوال پوچھا۔ سوال کیا ہے، خود ایک پورا جواب ہے۔ اور جواب بھی ایسا جس نے پاکستانی ریاست کی حقیقت کو کھول کر رکھ دیا۔ انھی کی زبانی سنیے:

’’شاہ جی، محمد شفیق عرض کرناں تحصیل سانگلہ ضلع ننکانہ توں۔ شاہ جی، کوئی وی دور آیا اے، مہنگائی ایڈی ہو گئی اے، اگے تے ساڈی مہنگائی نے، کدی سِر ننگا ہو جاندا سی، کدی پیر ننگے ہو جاندے سی، ہُن تے تن ای ننگا ہو گیا اے۔ کہیڑی کیہڑی شے دا رونا پائیے۔ ایہہ گورمنٹاں نوں، خورے کِنے غلطی کیتی اے، کِنے کوتاہی کیتی اے، سزا ایہہ ساری قوم لین ڈئی اے۔ قوم دی تربیت ای کردین جے اِنج کرنا اے، تے وسائل ای بچا لیا کریے۔ شاہ جی، حیران کر دِتا اے، ایناں دی تربیت واسطے وی، شاہ جی، کوئی قوم دا تربیت واسطے وی، کوئی نظام سوچو، حل سوچو۔ اللہ تہاڈا حامی و ناصر ہووے۔‘‘

پنجابی نہ جاننے والوں کے لیے ذیل میں اس سوال نما جواب کو اردو میں بیان کیا جاتا ہے:

’’شاہ جی، محمد شفیق عرض کر رہا ہوں تحصیل سانگلہ ضلع ننکانہ سے۔ شاہ جی، کوئی بھی دور آیا، مہنگائی اس قدر ہو گئی ہے، پہلے تو مہنگائی نے، کبھی سر ننگا ہو جاتا تھا، کبھی پاؤں ننگے ہو جاتے تھے، اب تو تن ہی ننگا ہو گیا ہے۔ کس کس شے کا رونا روئیں۔ یہ حکومتوں کو، کیا خبر کس نے غلطی کی، کس نے کوتاہی کی، سزا اس ساری قوم کو مل رہی ہے۔ قوم کی تربیت ہی کر دیں اگر یونہی کرنا ہے، تو وسائل بچا لیا کریں (ہم)۔ شاہ جی، حیران کر دیا ہے، ان کی تربیت کے لیے بھی، شاہ جی، کوئی قوم کی تربیت کے لیے بھی، کوئی نظام سوچیں، حل سوچیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔‘‘

ضروری ہے کہ آپ ولاگ پر یہ سوال خود محمد شفیق کی آواز میں سنیے۔ کیونکہ ان کی آواز میں جو درد و کرب اور بے بسی ہے، اسے محسوس کیے بغیر پاکستانی ریاست کی حقیقت پوری طرح عیاں نہیں ہوتی۔

یہ سوال ولاگ پر پانچ منٹ چوالیس سیکنڈ (5:44) سے لے کر چھ منٹ اٹھائیس سیکنڈ (6:28) تک کے وقت کا احاطہ کرتا ہے۔

میں نے وہاں ولاگ کے نیچے بھی تبصرے میں اس رائے کا اظہار کیا ہے:

’’محمد شفیق کے سوال میں پاکستان کی ریاست کی حقیقت کو کھول کر بیان کر دیا گیا ہے۔‘‘

Vlog: The public has a problem. | Why not end Haj subsidy? | Is Imran and Pashtoon-Punjabi issues.

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments