آزادی کا مطلب: یعنی یہ آزادی کسے مِلی اور کس لیے مِلی؟

         آزادی کا مطلب: 

        یعنی یہ آزادی کسے مِلی اور کس لیے مِلی؟

 ’’اگر پاکستان نہ بنتا تو برصغیر کی مسلم اشرافیہ کو دوبارہ حاکم بننے کی آزادی نہ ملتی!‘‘

14 اگست 1947 سے پہلے اس آزادی کا کیا مطلب تھا، جو بھی تھا وہ تاریخ کا حصہ بنا۔

14 اگست کے بعد اس آزادی کا جو مطلب بنا اصل میں وہ اہم ہے۔ کیونکہ یہی مطلب ہے جس نے پاکستان میں بسنے والے انسانوں کو حیوانوں سے ملتی جلتی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ آئیے اس مطلب کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں:

  • 14 اگست کو آزادی ملی برصغیر کی مسلم اشرافیہ کو ایک نئے ملک پاکستان میں دوبارہ حاکم بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی پاکستان میں آباد اور آ بسنے والے مختلف گروہوں کو اشرافیہ بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے پرانے نئے طبقات کو خود میں ایک نئی زندگی پھونکنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے پرانے نئے طبقات کو اپنا ایک اشرافی اتحاد بنانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی بیوروکریسی، فوج، اور عدلیہ کو اشرافیہ کے اتحاد میں شامل ہونے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاست دانوں، بیوروکریسی، اور فوج کو پاکستان پر حاکم بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے متذکرہ طبقات کو پاکستان کی ریاست پر کنٹرول قائم کر کے ریاستی اشرافیہ بن جانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے ان طبقات کو باہم دست و گریباں رہنے کی اور ملک میں ایک تماشا لگائے رکھنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے ان طبقات کو پاکستان میں’’آئین آئین‘‘ کھیلنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کے ان طبقات کو آئین بنانے اور آئین تحلیل کرنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کو ایک آئین پر متفق نہ ہونے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی اشرافیہ کو 23 برس بعد رو پیٹ کر ایک آئین پر متفق ہونے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ، عدالتی اشرافیہ اور عسکری اشرافیہ کو بغیر کسی جوابدہی کے نافذالعمل آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی عسکری اشرافیہ کو پاکستان پر مارشل لا لگانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی عدالتی اشرافیہ کو مارشل لاؤں کی توثیق کرنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو مارشل لاؤں کے ساتھ ملوث ہونے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو مارشل لاؤں کے تحت حکمران بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو جمہوریت کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو انتخابات کے نام پر لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق اُڑانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو حکومت میں آتے ہی مادر پدر آزاد ہو کر اپنی مرضی کرنے کی اور کھُل کھیلنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو فوج کے ساتھ مل کر سیاسی ساز باز میں شامل ہونے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو مارشل لاؤں کے دوران آئین میں کی گئی غیرآئینی ترامیم کو آئین کا حصہ بنانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو شہریوں کے سامنے جوابدہ نہ بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی عدالتی اشرافیہ کو آئین و قانون کو کوڑے کی ٹوکری میں ڈال کر اپنی پسند اور ناپسند کے فیصلے سنانے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی مذہبی اشرافیہ کو ریاستی اشرافیہ کے اتحاد کا حصہ بن کر ’’بادشاہ‘‘ کا مشیرِ خاص بننے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی مذہبی اشرافیہ کو ایک طرف آئین و قانون اور دوسری طرف اخلاقیات اور ضمیر کا پابند نہ رہنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو عسکری اشرافیہ اور عدالتی اشرافیہ کو جوابدہ نہ بنانے
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو ریاستی اشرافیہ کے دوسرے طبقات کے ساتھ مل کر مختلف قسم کے متشدد گروہوں کو شہریوں پر چھوڑنے اور ان کی جان و مال اور آزادیوں کو چھیننے کی اجازت دینے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو پاکستان کے شہریوں کو اپنا محتاج اور دست نگر بنائے رکھنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو پاکستان کے شہریوں کو مادی اور فکری طور پر پسماندہ رکھنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو گورنینس کو کلی طور پر فراموش کر دینے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی سیاسی اشرافیہ کو پاکستان کے شہریوں کی جیبوں میں سے ٹیکس پر ٹیکس نچوڑنے کی

مختصر یہ کہ:

  • 14 اگست کو آزادی ملی ریاستی اشرافیہ کو آئین و قانون، اخلاقیات، اور سماجی روایات کو پامال کرنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی ریاستی اشرافیہ کو پاکستان کے آزاد شہریوں کی زندگی پر اپنا کنٹرول قائم کرنے اور قائم رکھنے کی
  • 14 اگست کو آزادی ملی ریاستی اشرافیہ کو پاکستان کے شہریوں کی کمائی پر زندہ رہنے کی

خلیل احمد

[12 اگست 2026]

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted