اگر ن لیگ کے ساتھ 2024 کے انتخابات میں
دھاندلی ہوئی تو ن لیگ قومی اسیمبلی میں
بیٹھی انڈے ابال رہی ہے؟
جو جو سیاسی جماعتیں اب رونا رو رہی ہیں، جیسے کہ ن لیگ،
کہ ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، تو پھر یہ جماعتیں بھاگ کر
قومی اسیمبلی میں کیوں جا بیٹھیں؟ اتنی کیا مصیبت آئی ہوئی تھی؟
کیا یہ اس دھاندلی کے خلاف عدالت میں نہیں جا سکتی تھیں؟
کیا یہ اپنے ووٹروں کو اس دھاندلی کے خلاف اعتماد میں نہیں لے سکتی تھیں؟
سوال یہ ہے کہ ان جماعتوں نے، جیسے کہ ن لیگ نے اس دھاندلی کو کیوں قبول کیا؟
اگر نواز شریف کو مانسہرہ سے ہروایا گیا تھا تو نواز شریف کو قومی اسمبلی میں جانے کی کیا جلدی تھی؟
ن لیگ اور دوسری جماعتوں کو اس سوال کا جواب دینا ہو گا؟
یا پھر اس کا یہ مطلب بنتا ہے کہ جیسے کہ ن لیگ نے بھی دھاندلی زدہ انتخابی نظام کو قبول کیا ہوا ہے۔
اگر قبول کیا ہوا ہے تو پھر دھاندلی کا رونا کیوں روتے ہیں؟
بے ضمیر نوسر باز!