ایک بڑا خلطِ مبحث: عمران خان کو سیاست میں ہرائیں
پاکستان کے دانشور اور تجزیہ نگار ایک سے بڑا ایک خلطِ مبحث پیدا کرتے رہتے ہیں۔ اور پھر خود ہی بڑے ناز سے بتاتے ہیں کہ بس یہی آخری صداقت ہے۔ ان کا یہ عمل ایک مغالطے کو تخلیق کرنے اور پھر اسے ایک سچائی کے طور پر پیش کرنے سے مماثل ہے۔ جبکہ ان کے پاس دلائل کم ہی ہوتے ہیں۔ نہ ہی یہ دلائل لانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔ بہرحال، موجودہ مغالطہ جس سے بحث مقصود ہے، یہ ہے کہ عمران خان کو سیاست میں شکست دیں۔ اسے سیاسی طور پر ہرائیں۔ یعنی وہ کہنا یہ چاہتے ہیں