
محمد حسن عسکری اور روایت کا نزاع
افلاطون عزیز ہے، صداقت عزیز تر۔ ارسطو ابتدائیہ: اس مضمون پر کام جب میں کلر سیداں میں تھا تو وہاں شروع کیا تھا۔ یہ دسمبر 1990 کی بات ہے۔ اور وہیں اس کے مختلف حصوں کی ایک ترتیب اپریل 1991 میں تیار بھی کی تھی، جس کے مطابق اسے مکمل کرنا تھا۔ اس کے بعد ایک بہت بڑے عرصے تک زندگی کے بکھیڑے اور الجھاؤ سلجھاؤ اور لکھنے لکھانے کی دوسری مصروفیات آڑے آتی رہیں۔ کبھی کبھی دھیان اس طرف گیا بھی، مگر اس پر متوجہ نہیں ہو سکا۔ ابھی جب 2025 اکتوبر میں پرائم انسٹیٹوٹ اسلام آباد کی طرف




























