بابت ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ: سیاسی دنیا ایک بہاؤ میں ہے
انسانی دنیا ہمیشہ سے ایک دنیا رہی ہے۔ یعنی وحدت پر مبنی دنیا۔ مختلف ریاستوں اور ممالک کے مابین سیاسی و جغرافیائی تقسیم کوئی ناقابلِ تبدیل تقسیم نہیں تھی، نہ ہے۔ یہ سیاسی تقسیم تھی، اور ہے۔ مگر سیاسی فلاسفہ نے اس سیاسی تقسیم کو سیاسی فلسفے کے جامد تصورات میں متشکل کر دیا تھا۔ ان تصورات میں سے نہایت گمراہ کن تصور اقتدارِ اعلیٰ (Sovereignty) کا تصور ہے۔ یہاں میں اس تصور کے ایک بڑے نتیجے کو سامنے لانا چاہتا ہوں۔ ہر قسم کی حکومتوں نے اس تصور کو اپنی اپنی جغرافیائی حدوں کے اندر اپنی طاقت کو دوام