
پیمانے کس طرح وضع کیے جائیں؟ کچھ منہاجیاتی معاملات
وضاحت: یہاں ذیل میں جو گفتگو کی گئی ہے، وہ کُلی و نوعی اعتبار سے صرف اور صرف دنیاوی اقالیم سے تعلق رکھتی ہے۔ زیرِ بحث موضوع سے مراد یہ ہے کہ کسی چیز کو جانچنے کے لیے پیمانے کس طرح وضع ہونے چاہئیں؟ محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے رند کا ساقی کا مے کا خم کا پیمانے کا نام (فیضؔ) میں نے سوچا اس تحریر کا آغاز فیضؔ کے شعر سے کروں، جس میں پیمانے کا لفظ استعمال ہوا ہے، اور کہوں کہ یہاں پیمانے سے یہ پیمانہ مراد نہیں۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ

























