ویسے یہ پستول کس کا ہے؟
یہ ایک مشاہدے کی بات ہے کہ سوسائیٹی کا نظامِ اقدار، قانون کی عمل داری سے ناگزیر طور پرجڑا ہوتا ہے۔ جتنا قانون کی عمل داری کمزور ہوگی، اتنا ہی اس سوسائیٹی کا نظامِ اقدار بھی کمزور ہو گا۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو یہ ربط عیاں ہو جاتا ہے۔ پھر یہ بھی ایک مشاہدے کی بات ہے کہ قانون کی عملداری اور نظامِ اقدار کی کمزوری یا عدم موجودگی، افراد کو عجیب و غریب عفریت بنا دیتی ہے۔ اس کے ایک سرے پر وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کے پاس ریاست کی، یا سیاست کی، یا حکومت کی طاقت