انگریز ہندوستان کیا کرنے آئے تھے

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر انگریز ہندوستان آئے تھے تو انھیں ہمیں کچھ دینے کے لیے آنا چاہیے تھا۔ یہ وہ بنیادی قضیہ ہے، جس کی بنیاد پر تمام قسم کی انگریز دشمنی استوار ہوئی ہے۔ ان لوگوں میں بایاں بازو، نوآبادیات دشمن (اینٹی کولونیل) دانشور اور اہل الرائے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ […]

ریاستی اشرافیہ کا نظریہ: ایک اہم نکتہ

ابھی انھی دنوں امریکہ کے چوتھے صدر، جیمز اے میڈیسن (1751-1836) کا ایک قول/اقتباس دیکھنے کو ملا۔ میڈیسن امریکہ کے ان تین اہم بانیوں میں سے ہیں، جنھوں نے ’’وفاق پسند مباحث‘‘ (The Federalist Papers) میں حصہ لیا اور یوں امریکی آئین کی توثیق کو ممکن بنایا۔ دوسرے دو، الیگزینڈر ہیملٹن اور جان جے ہیں۔ […]

پاکستان اور دانشوروں کا کردار

یہاں یہ معاملہ زیرِ بحث نہیں کہ دانشور کی تعریف کیا ہے۔ یا یہ کہ دانشور کسے کہا جائے۔ ان معاملات سے تفصیلی بحث میری نئی آنے والی کتاب، ’’دانشور اشرافیہ: تانا بانا، اجارہ، کردار‘‘ میں موجود ہے۔ لہٰذا، یہ جان لینا کافی ہے کہ پاکستان میں عملاً کون لوگ دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ […]

بات آگے کیسے بڑھے گی؟

اگر آپ اپنی بات پر قائم ہیں، میں اپنی بات پر قائم ہوں، تو بات آگے کیسے بڑھے گی؟ کچھ عرصے سے یہ معاملہ مجھے ان مباحث میں معلق نظر آ رہا تھا، خود میں بھی جن مباحث کا حصہ تھا۔ ہر کوئی اپنی ایک رائے رکھتا ہے۔ اکثر بحث اس بات سے فیصل ہو […]

The GST and the SBP Bill — the Issues

Both measures are largely Ashraafist. Serving or saving the Riyasati Ashrafiya and Ashrafiya from the tax-burden. The GST (General Sales Tax) may be delayed and/or levied in parts/instalments/gradually. I.e. On some items, and say 5% and then gradually may be increased with time, but must remain below the single digit limit, as recommended by the […]

کیا انتخابات کے نتائج کی تعبیر ممکن ہے؟

نوٹ: اس تحریر میں وضع کیا گیا نظریہ دو چیزوں سے مشروط ہے۔ اول، صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات، اور، دوم، سیاست میں کسی خارجی عامل یا قوت کی عدم مداخلت۔ (یاد رہے کہ مداخلت بلاواسطہ یا بالواسطہ دونوں صورتوں میں ہو سکتی ہے، جیسا کہ پاکستان میں پراکسی (یعنی نائبی) سیاست بھی ہوتی ہے […]

تصور کریں بیس برس بعد کا پاکستان کیسا ہو گا ـ ایک لاحاصل تصور

’’ساتواں ایاز میلو‘‘ حیدرآباد، سندھ میں منعقد ہوا۔ ڈان (23 دسمبر، 2021ء) کے مطابق، میلے میں دانشوروں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو پھر سے تصور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان دانشوروں میں ڈاکٹر جعفر احمد، غاذی صلاح الدین، ڈاکٹر سحر گل، ڈاکٹر ظفر جونیجو شامل ہیں۔ ہاں، اس چیز کے بارے […]

ترانوے (93) ہزار قیدی ۔ بزدلی یا بہادری

اس سے پہلے کہ جو بات کہنی ہے، وہ کہی جائے، چند باتیں، جو اس تحریر پر اعتراض کی صورت میں وارد ہو سکتی ہیں، ان کی توضیح ضروری ہے۔ ـ جنگ بہر صورت ایک غیرانسانی فعل ہے۔ ـ جنگ ایک غیراخلاقی فعل ہے۔ ـ لیکن چونکہ اس سے مفر نہیں، لہٰذا، صرف اس جنگ […]

ووٹ کو عزت دو – ایک نامکمل سیاسی بیانیہ

سیاسی بیانیے سیاست کا رخ متیعن کرتے ہیں۔ جیسا کہ چند سال قبل مسلم لیگ (ن) کا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا بیانیہ سامنے آیا۔ یہ بیانیہ سویلین بالادستی کی عدم موجودگی پر دلالت کرتا تھا، اور کرتا ہے۔ یعنی سول حکومت کی بالادستی کے قیام پر اصرار اس کا خاصہ ہے۔ یہ بیانیہ پاکستان […]

اخلاقیات اور مذہب، اور سیاست: دخل در معقولات

عزیز دوست علی سلمان نے فیس پر نعیم بلوچ صاحب کی ایک پوسٹ کی طرف متوجہ (ٹیگ) کیا۔ یہ پوسٹ بیشتر عملی مذہب اور اخلاقیات کے تعلق سے بحث کرتی تھی۔ نعیم بلوچ صاحب، المورد گروہ سے منسلک ہیں، فیلو ہیں وہاں۔ دیکھیے ان کی 10 نومبر بوقت 10:52 PM کی پوسٹ، بعنوان: مادرِ علمی […]

ریاست یا معاشرہ ۔ کسے صحیح کرنا ہے

پاکستان میں اہلِ دانش، عقلِ سلیم (کامن سینس) کو خیرباد کہتے جا رہے ہیں۔ یا خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اسی لیے ان میں سے بیشتر کا کام دور کی کوڑی لانا رہ گیا ہے۔ بلکہ دانشوری اسی چیز کا نام بن گئی ہے۔ (دور کی کوڑی شاعر کو لانے دیجیے!) اور غالباً یہی سبب ہے […]

کلچر کی چکی

نہر پر چل رہی ہے پن چکی دُھن کی پوری ہے کام کی پکی (اسماعیل میرٹھی) کلچر کی چکی رکتی نہیں۔ چلتی رہتی ہے۔ جب تک روئے زمین پر ایک انسان بھی موجود ہے، کلچر کی چکی چلے جائے گی۔ مگر ایک انسان سے کلچر تشکیل نہیں پاتا۔ روبنسن کروسو کوئی کلچر نہیں بنا سکا۔ […]

موسیقار وزیر افضل ۔ ایک یاد

آج اخبار میں دیکھا، موسیقار وزیر افضل کل بروز منگل (7 ستمبر2021 ) 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر، یہ دنیا ہے پیارے، یہاں غم کے مارے ۔۔۔ سیو نی میرے دل دا جانی ۔۔۔ دل کو ایک دھچکا سا لگا۔ میں نے دو ڈھائی برس پی […]

ٹرک، فوجی ٹرک اور سیاست

اپریل 1986 میں بے نظیر بھٹو کئی برس کی خودجلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آئیں۔ لاہور میں ان کا شاندار استقبال ہوا۔ وہ ٹرک پر سوار تھیں اور ایئر پورٹ سے ناصر باغ تک لوگوں کا جم غفیر ان کے ہمراہ تھا۔ کچھ وقت کے بعد جب یہ ہلچل تھمی، تو کسی صحافی نے پیر […]

سیاسی وابستگی کی نازک رگیں

اس معاملے کو جذباتی وابستگی کے ساتھ بھی جوڑا جا سکتا ہے۔ بلکہ یہ معاملہ جذبات ہی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ یعنی ایسی سیاسی وابستگی جو جذبات پر مبنی ہو۔ جذباتی سیاسی وابستگی۔ صاف بات ہے کہ اس قسم کی وابستگی، عقل و استدلال اور معقولیت و شہادت کو درخورِ اعتنا نہیں سمجھتی۔ کیونکہ […]

فوجی مداخلت یا سیاست دانوں کی حیلہ جوئی

جیسے فوجی مداخلت ایک حقیقت ہے، اسی طرح، سیاست دانوں کی حیلہ جوئی بھی ایک حقیقت ہے۔ پاکستان کے شہریوں کے اصل ’’مجرم‘‘ سیاست دان ہیں۔ یہ میرا گذشتہ پندرہ بیس برسوں سے بہت سوچا سمجھا نقطۂ نظر ہے۔ گوکہ بہت کم لوگ ہیں، جو اسے ماننے پر تیار ہیں۔ عیاں رہے کہ میں ایک […]

خورشید ندیم اور جمہوریت کا تاریک مستقبل – میرا جواب

اگر آپ سنجیدہ سیاسی تحریر پڑھنا چاہتے ہیں، تو خورشید ندیم کے کالم پڑھا کیجیے۔ بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں ان کی تشویش بھی اصلی ہے، نقلی نہیں۔ قطع نظر اس سے کہ ان کا سیاسی جھکاؤ ہے یا نہیں، یا کس طرف ہے، آج (10 جولائی، 2021) روزنامہ دنیا میں چھپنے والا ان […]

FTAs – Do they really free the trade?

In recent years free trade agreements have become fashionable. Thus, when two or more countries reach an agreement to allow free trade (because it is they which in the first instance imposed restrictions on free trade), it is publicized as a Free Trade Agreement. It is misleading and ridiculous! It’s not allowing free trade between […]

ہمارا سماجی و سیاسی مقدر کیسے بنتا ہے، اور بدلتا کیوں نہیں؟

۔ پہلی بات  یہ کہ میرے پیشِ نظر پاکستان ہے۔ ۔ اب آ جاتے ہیں، سوال کی طرف۔ ۔ سوال بظاہر سادہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر جیسا کہ سوال خود کچھ نہیں ہوتا، جس نوعیت کے جواب کی طرف یہ اشارہ کر رہا ہوتا ہے، وہ چیز اس کی اہمیت کا تعین کرتی ہے۔ ۔ […]

دو سو سال طویل خواب، مغل اشرافیہ اور پاکستانی اشرافیہ

۔ بایاں بازو، دایاں بازو، لبرل، اور جو بھی ایسے ہی دوسرے انداز ہائے نظر موجود ہیں، یہ سب کے سب اب تک انگریزوں کو رد و مسترد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ۔ یعنی انگریزوں کو گئے، ستر برس سے زیادہ ہو گئے، مگر یہ اب تک ان کو رگیدے جا رہے ہیں۔ ۔ […]

نجی سکول اور تعلیم کا کاروبار

نوٹ: یہ کالم ’’نجی تعلیم کی ریگولیشن کا مسئلہ‘‘ کے سلسلے کا تیسرا کالم ہے۔ گذشتہ دو کالم، ”نجی سکول اور خیبر پختونخوا حکومت“، اور ”نجی سکول اور تعلیم

Read More »

نجی سکو ل اور تعلیم کا تقد س

نوٹ: یہ کالم “نجی تعلیم کی ریگولیشن کا مسئلہ” کے سلسلے کا دوسرا کالم ہے۔ جیسا کہ گذشتہ کالم، ”نجی سکول اور خیبر پختونخوا حکومت“ میں ذکر

Read More »

اردو ہو گئی اور بھی آسان!

کیا پاکستان میں اردو زبان کے اور بھی آسان ہو جانے کی بات عجیب نہیں لگتی۔ کیا پاکستان میں اردو بولنے، پڑھنے، لکھنے اور چھاپنے

Read More »

مہم جوؤں کی بارات؟

پاکستان ابتدا ہی سے اس المیے کا شکار ہے کہ یہاں آئین اورقانون کو کوئی وقعت نہیں دی جاتی، اور ہر کوئی کسی نہ کسی

Read More »

خود سُدھاری کا مغالطہ

انسانی دنیا کے فیصلے تصورات کی دنیا میں ہوتے ہیں۔ جیسے ہمارے تصورات ہوتے ہیں، ویسی ہی ہماری زندگی ہو جاتی ہے۔ مغالطہ بھی تصور

Read More »

زندگی سے محبت کی تاریخ

خیال کریں کہ قدیم انسان زندگی کو کیسے سمجھتا، اور اس کے بارے میں کیا تصور رکھتا ہو گا۔ زندگی کی قدر و قیمت کا

Read More »

پاکستان کے مجرم

’پاکستان کے اصل مجرم سیاست دان ہیں۔‘ یہ میں نے کیا لکھ دیا۔ ہر کوئی سیاست دانوں کو ہی قصوروار گردانتا ہے۔ انھیں ہی لعن

Read More »

حکومت میلہ ـ ایک نظم

میلہ لگا ہوا ہے حکومت کے نام پر میں تیرے کام کرتا ہوں، تو میرے کام کر تجھ کو خودی سے اور طریقے سے کام

Read More »

ثقافتی اجارہ داری

جب اشرافی طبقات، ریاست پر قابض ہوجائیں، جیسا کہ پاکستان میں ہوا ہے، تو وہ زندگی کے ہرشعبے پر اپنا غلبہ قائم کر لیتے ہیں۔

Read More »

ثقافتی منافقت

یہ مقبول نیوز چینلز کے پرائم ٹائم نیوز بُلیٹِن ہیں۔ ان کا ایک سلاٹ، ’اینٹرٹینمینٹ نیوز‘ پر مشتمل ہوتا ہے۔ نہ بھی ہو تو ان

Read More »

ایک اور ذخمی سانپ

بعض اوقات یہ بات بالکل حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے کچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ وہ ملوث ہیں ان

Read More »

پسماندگی کی کتاب

پاکستان کے ذہنی وفکری منظر کو پسماندگی کی کھلی کتاب کا نام دیا جا سکتا ہے! اس کالم کی تقریب اسی اخبار میں 10 اکتوبر کو

Read More »

تاریخ اور نظریۂ سازش

یہ بس اتفاق ہے کہ آج میں اپنی ایک پرانی تحریر تلاش کر رہا تھا، اور درج ذیل تبصرہ سامنے آ گیا۔ یہ میری یادداشت

Read More »

اشرافیہ کے طُرے

بے چارے عام لوگ بال کاٹیں تو حقارت سے نائی، حجام کہلائیں۔ خواص بال کاٹیں تو فخر سے ڈیزائینر ہیئر ڈریسر کہلائیں۔ بہت سے کا

Read More »

ریاستی اشرافیہ کا پاکستان ـ 1

وسیم سجاد کے صاحبزادے بیرسٹر حسن سجاد وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے ایڈوائزر مقرراسلام آباد (این این آئی) سابق صدرِ مملکت وچیئر مین سینیٹ وسیم

Read More »

”پیکار – میری شاعری“

میری طبیعت شروع ہی سے موزوں تھی، اس با ت کا مجھے تب پتہ چلا، جب میں نے گورنمینٹ کالج لاہورمیں داخلہ لیا۔ وہاں اقبال

Read More »

ریاستی منافقت

بچوں کا مقدر والدین، اور شہریوں کا مقدر ریاست ہوتی ہے! وضاحت اور تفصیل اس قضیے کی یہ ہے کہ بچے جس طرح کے والدین

Read More »

سرکاری جونکیں

پاکستان کی ریاست ایک ایسا جوہڑ ہے، جس میں سڑتے پانی کو حکومتوں کا نام دیا جا سکتا ہے ۔ کہنے کو یہ حکومتیں دوچار

Read More »

درمیانی راستے کا قانون

بے شمار مقدمات عدالتوں میں لائے جاتے ہیں ۔ وقت لگتا ہے، تاخیر ہوتی ہے، آخرِ کار فیصلہ ہو ہی جاتا ہے ۔ لیکن پاکستان

Read More »

کراچی کے سوداگر

ایک پاگل دوسر ے پاگل سے کہتا ہے: ”میں سوچ رہا ہوں، لاہور خرید لوں ۔“ دوسرا پاگل جواب دیتا ہے: ”میں بیچوں گا تو

Read More »

آرمی چیف کا فلسفیانہ اقدام

حکومتی عہدیداروں کی تقاریر اور بیانات پڑھنا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوتا ۔ بے معنی تکرار اور جھوٹے وعدوں اور دلاسوں کے ساتھ ساتھ ایک

Read More »

تخیّل کی موت

یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں انسانی تہذیب کی اعلیٰ و ارفع تحصیلات اور اقدار اپنی موت سے ہمکنار ہو چکی ہیں ۔ بالکل

Read More »

پاکستانی سیاست کا کیچڑ

پاکستان کے ستر سے زیادہ ٹی وی چینلز اور لاتعداد اخبارات اور جرائد، جس فکر و دانش کے نمائندہ ہیں، وہ مجموعی طور پر بھیڑ

Read More »