بجٹ یا حکومت کا لاگت ۔ فائدہ (کاسٹ ۔ بینیفٹ) تجزیہ
ویسے میں ہر برس بجٹ پر لکھتا بھی نہیں۔ کوئی فائدہ بھی نہیں۔ یکساں چیزیں بار بار دہرائی جاتی ہیں۔ جو سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں، وہ ویسے ہی بجٹ پیش کرتی ہیں، جیسے بجٹوں پر وہ خود تنقید کرتی ہیں، جب وہ اپوزیشن میں ہوتی ہیں۔ اور اپوزیشن بھی بجٹوں پر ویسی ہی تنقید کرتی ہے، جیسے بجٹ وہ خود پیش کرتی رہی ہیں، یا کریں گی، جب وہ حکومت میں ہوتی ہیں یا ہوں گی۔ باایں سبب، اس مرتبہ بھی بجٹ پر کچھ لکھنے کا ارادہ نہیں تھا۔ مگر عزیز دوست قادر بخش صاحب نے اس مالی